ترکی کا پہلے مقامی تیار کردہ بغیر پائلٹ جنگی طیارے کا کامیاب تجربہ

Published On 15 December,2022 05:53 am

انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکی نے مقامی سطح پر تیارکئے گئے پہلے بغیر پائلٹ جنگی طیارے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کزل ایلما نامی لڑاکا طیارہ ترکی کا پہلا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جسے مقامی کمپنی بائیکار نے قومی سطح پر تیار کیا ہے، طیارے نے بدھ کے روز اپنی پہلی کامیاب پرواز کی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے نے تجربے کے دوران تقرباً 18 منٹ تک کامیابی سے اپنی پرواز جاری رکھی، طیارہ 11 کلومیٹر کی بلندی پر تقریباً 630 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمسلسل 5 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔

ترکش ٹیکنالوجی کمپنی بائیکار کے چیئرمین سلچوق نے تجرباتی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "  خدا کا شکرہے ، یہ اڑ گیا، ہم اسے مزید زمین پر نہ رکھ سکے" ۔