کیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے ذاتی طیارے کی نقل حرکت بارے آگاہ کرنے والے صارف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک سوینے نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں بتایا کہ گزشتہ رات ایلون مسک کے جہاز کی لوکیشن بارے بتانے پر اس کے ذاتی اکاؤنٹ جو کہ ایلون جیٹ کے نام سے تھا کو ٹوئٹر کی جانب سے معطل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کسی بھی شخصیت کی ریئل ٹائم لوکیشن بارے آگاہی دینے والے اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا کیونکہ یہ اسکی جسمانی حفاظت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
Any account doxxing real-time location info of anyone will be suspended, as it is a physical safety violation. This includes posting links to sites with real-time location info.
— Elon Musk (@elonmusk) December 15, 2022
Posting locations someone traveled to on a slightly delayed basis isn’t a safety problem, so is ok.
خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ایلون جیٹ کے نام سے اکاؤنٹ رکھنے والے صارف جیک سوینے کو اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے پانچ ہزار ڈالر کی رقم کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔