نیویارک: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اب ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لئے فروخت کئے۔