کوسوو پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، آنسو گیس کے شیل سے حملہ

Last Updated On 22 March,2018 10:29 am

کوسوو (دنیا نیوز ) کوسوو کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، مونٹینیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے۔

کوسوو کی پارلیمنٹ میں مونٹینیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع کو حل کرنے کیلئے ووٹنگ جاری تھی، اپوزیشن نےسرحدی معاہدے کے خلاف ایکشن دکھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے جس سے پارلیمنٹ میں دھواں بھر گیا۔ اس صورتحال کے باعث سپیکر کو سیشن ملتوی کرنا پڑا۔