اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی کو آٹھ ماہ قید کی سزا

Last Updated On 22 March,2018 10:44 am

تل ابیب (دنیا نیوز ) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی سترہ سالہ فلسطینی لڑکی کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو فوجی عدالت نے آٹھ ماہ کی قید سنائی ہے۔

لڑکی پر اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے سمیت چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ چودہ سو چالیس ڈالر جرمانہ بھی اداکریں گی۔ احد تمیمی کی پہلی ویڈیو گیارہ سال کی عمر میں سامنے آئی تھی جب وہ ایک فوجی کو مکے سے ڈرا رہی تھی۔ سترہ سالہ احد تمیمی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں فرنٹ میں نظر آتی تھیں۔