فلوریڈا میں پل گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Last Updated On 22 March,2018 10:57 am

فلوریڈا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا میں پل گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فلوریڈا کی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پل گر گیا تھا۔

پل گرنے کی فوٹیج گاڑی کے ڈیش کیم میں ریکارڈ ہوئی، فوٹیج میں پل کو نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پل گرنے سے آٹھ گاڑیاں نیچے دب گئی تھیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ویڈیو دیکھیں