ووٹوں کی خرید و فروخت کا اسکینڈل، پیرو کے صدر مستعفیٰ ہو گئے

Last Updated On 22 March,2018 05:12 pm

پیرو کے 79سال کے صدر پیڈرو پابلو کَک زِنسکی کے خلاف ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حکومتی ارکان حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی سے وعدہ کر رہی ہیں کہ اگر انہوں نے مواخذے میں صدر کو ووٹ دیا تو انہیں اس کا مالی فائدہ ہو گا۔

صدر پیڈرو اس سے قبل دسمبر میں ہونے والے ایک مواخذے میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے اسے اپوزیشن کی بغاوت قرار دیا تھا۔ پیرو کے صدر نے مواخذے سے بچنے کے لیے کانگریس کو استعفا بھیج دیا تھا۔ نائب صدر مارٹن ویکارا ان کی جگہ قائم مقام صدر ہوں گے۔