آزادی کے بعد بھارت منتقل ہونیوالے 70 سال بعد بھی بنیادی شہری حقوق سے محروم

Last Updated On 28 April,2018 09:03 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) لاکھوں مہاجرین سرکاری کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں، مہاراشٹرا کی حکومت نے اب مہاجرین کو ملکیتی حقوق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آزادی کو ستر سال بیت گئے، لیکن پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے مہاجرین آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ سرکاری کیمپو٘ں میں مقیم مہاجرین کو جائیداد کی خرید و فروخت کے حقوق میسر نہیں، جبکہ بھارت میں ایسا کوئی قانون ہی نہیں ہے جس کے تحت مہاجرین حقوق کا مطالبہ کر سکیں۔


2016 میں Citizenship (Amendment) Bill پیش کیا گیا جس میں مہاجرین کو یہ حق دیا گیا کہ وہ شہریت کے لیے درخواست دے سکیں ، لیکن مسلمان مہاجرین کو اس حق سے بھی محروم رکھا گیا۔ اب مہاراشٹرا حکومت نے سرکاری کیمپو٘ں میں مقیم مہاجرین کو زمین کی ملکیت کے حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے تاہم بھارت کی دیگر ریاستوں میں مہاجرین ستر سال بعد بھی بنیادی شہری حقوق کے حصول سے قاصر ہیں۔