اسرائیلی فوج کی درندگی عروج پر، ایک ماہ میں فائرنگ سے ساڑھے 6 ہزار فلسطینی زخمی

Last Updated On 28 April,2018 12:14 pm

ہسپتالوں میں زخمیوں کی بہت بڑی تعداد آنے کے باعث ادویات، آلات جراحی کی قلت ہو گئی، ڈاکٹر علاج سے قاصر

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے، ایک ماہ میں ساڑھے 6 ہزار زخمی ہسپتال لائے گئے، ادویات اور آلات جراحی سمیت علاج کیلئے ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔

فلسطینوں کیلئے اپنا حق مانگنا جرم بن گیا، صیہونی فورسز کے ظلم کا شکار زخمی فلسطینیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے، ڈاکٹر زخمی شہریوں کا علاج کرنے سےقاصر ہیں، ہسپتالوں میں ادویات و آلات جراحی سمیت ضروری سامان کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی۔

اسرائیل کی جانب سے سمندری راستے پر پابندی کی وجہ سے جان بچانے والی ادویات دوسرے ممالک سے درآمد کرنے کے دروازے بھی فلسطین پر بند ہیں۔ 30 مارچ سے اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 45 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔