میکسیکن شہر کے مئیر نے پولیس کو سبق سکھانے کی ٹھان لی

Last Updated On 28 June,2018 09:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلحہ چلانے کے غلط استعمال پر ہتھیاروں کی جگہ غلیل اور کنکریوں کے لفافے تھما دئیے، مئیر نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب بھی منعقد کی۔

میکسیکن شہر "الوارڈو"Alvarado کے مئیر کا انوکھا انداز، اسلحہ کادرست استعمال نہ کرنے پرپولیس کے ہتھیار ضبط کر کے اہلکاروں کے ہاتھوں میں غلیل اور کنکریاں تھما دیں۔

مئیر "بوگر" نے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں انھوں نے پولیس اہلکاروں کو غلیل چلانے کی عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا۔