یورپ امریکا کےساتھ خراب تعلقات کے لئے تیار رہے، ڈونلڈ ٹسک

Last Updated On 28 June,2018 09:37 pm

برسلز(آن لائن) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکا اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات میں کشیدگی سے خبردار کر دیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں صدر یورپی کونسل ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رہنماوں کو امریکا کےساتھ بد ترین تعلقات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ان کا یہ بیان برسلز میں شروع ہونے والی یورپی یونین کی 2روزہ سربراہی کانفرنس سے قبل سامنے آیا ہے،جس میں کئی دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر بھی گفتگو متوقع ہے۔