واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسقاط حمل کے حقوق سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کی دستاویز لیک ہوگئی۔
امریکی اخبارنے ججوں کی رائے کی لیک شدہ دستاویز کا ابتدائی مسودہ شائع کر دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے دستاویز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیک شدہ مسودہ مستند مگرحتمی نہیں ہے۔
عدالتی مسودے کے مطابق اسقاط حمل کا معاملہ عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس کیا جانا چاہیے۔ مسودہ لیک ہونے کے بعد امریکی صدرکا کہنا تھا کہ فیصلہ بدلنا امریکی قانون سے بنیادی انحراف ہوگا۔