صدر ٹرمپ ایران سے نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 27 June,2025 04:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ صدر ٹرمپ ایران سے نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر کا مقصد امریکا کو طویل جنگوں سے بچانا ہے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کراکر دنیا کو حیران کر دیا، صدر نے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا، امن کا راستہ بھی نکالا۔

کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں امریکا دنیا میں امن قائم کرے، وہ امریکا فرسٹ کی پالیسی پر قائم ہیں، صدر طاقت کے استعمال سے نہیں گھبراتے، جنگ آخری راستہ ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ہفتوں سے نگرانی کر رہی تھی، ایرانی جوہری مراکز سے یورینیم منتقلی کا ثبوت نہیں ملا۔