بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔
تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نےتھائی وزیراعظم کےخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نےکہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی سرحدی فورسزکے درمیان جھڑپ کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔
کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس سے پیتونگاترن شیناوترا کی حکومت خطرے میں آگئی ہے۔