ہندو یاتریوں کی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 18 افراد ہلاک

Published On 29 July,2025 05:58 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 18 ہندو یاتری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاتریوں کی بس گیس سلینڈرز سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، بس کا زیادہ تر حصہ جل کر راکھ ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اتراکھنڈ میں ایک دل دہلا دینے والے بس حادثے میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔