سپین: (دنیا نیوز) سپین اور پرتگال میں جنگلات کی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا، 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سپین بھر میں 51 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے، آگ کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
سڑکیں بند، سفری مشکلات میں اضافہ ہو گیا، فوج، یورپی یونین کے طیارے اور ہنگامی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
— Peter Dynes (@PGDynes) August 16, 2025
خبرایجنسی کے مطابق پرتگال میں بھی 78 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، دھوئیں کے بادلوں سے فضا آلودہ، نظامِ زندگی متاثر ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
5 ہزار فائر فائٹرز، 42 طیارے اور 305 گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، جنگلات کی تباہی سے سیاحت، زراعت اور مقامی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔