جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے صوبہ سولاویسی میں 6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ صوبہ سولاویسی کے شہر پوزو ریجنسی میں آیا جس کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔