نیو دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ، ملزم گرفتار

Published On 21 August,2025 02:26 am

نیو دہلی: (دنیا نیوز) نیو دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا گھر کے باہر عوام کی شکایات سن رہی تھیں، حملہ آور شکایت جمع کرانے کے بہانے آیا اور ریکھا گپتا کو تھپڑ مار دیا۔

پولیس نے حملہ آور کو فوری گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی،   اب تک سامنے آنے والی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ کرنے والا پڑھا لکھا مہذب شہری ہے اور اسے دہلی حکومت کی بے گھر کتوں کو اندھا دھند مارنے کی پالیسی سے اختلاف تھا۔

ملزم کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ بے گھر کتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر مایوس ہو کر دہلی گیا تھا، وہ کئی سال سے پڑوسیوں سے روٹیاں اکٹھا کر کے کتوں کو کھلاتا تھا۔