ڈبلن: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ایمی نے آئرلینڈ میں تباہی مچا دی ، طوفانی ہواؤں اور سیلاب نے آئرلینڈ کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
خبرایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں، سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، طوفان کے باعث درخت اکھڑ گئے، گاڑیاں تباہ ، ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
100 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں سے ڈھائی لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، تیز ہواؤں اور بارشوں سے شمالی و مغربی آئرلینڈ میں ہنگامی حالات کا خطرہ بڑھ گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں تیز ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا،محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی سکاٹ لینڈ میں ییلو وارننگ جاری کر دی۔
گیلوے میں سمندر کی موجیں سڑکوں پر، راہگیر بری طرح بھیگ گئے، طوفان کے باعث ملک متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ امدادی کام جاری ہے۔