میکسیکو سٹی: (ویب ڈسیک) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ہمارا ملک امریکی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ جملہ صدر کلاڈیا شین بام نے ٹرمپ کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل میں کہا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں تو واضح کر دوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا، ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلجنس معلومات کے تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو میں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔



