کراچی: (دنیا نیوز) فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی کی شرح میں کمی، ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 25 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 25 فیصد رہی، جبکہ فروری میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 78 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مختلف دالوں کی قیمتیں 2 فیصد تک کم ہوئیں، ٹماٹر 20 فیصد، پیاز 19 فیصد، سبز مرچ 16 فیصد، انڈے 7 فیصد سستے ہوئے۔ اس کے مقابلے میں ایک ماہ میں ہی لہسن، چکن، پیٹرول 4 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے۔
اس کے علاوہ سپاری 26 فیصد، اخبارات 15 فیصد، نجی سکولوں کی فیس 10 فیصد بڑھی۔ ایک ماہ میں گاڑیوں کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔