روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Published On 13 April,2023 10:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحران ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ 2 روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپیہ 10 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 327 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔