کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 642 پر آ گیا۔