جیک کیلس انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بن گئے

Published On 21 December,2020 09:57 pm

لندن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈ جیک کیلس کو انگلش کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلش ٹیم آئندہ سال دو جنوری کو ٹیم سری لنکا جائے گی، اس دورے کے دوران پروٹیز ٹیم کے سابق لیجنڈ آل راؤنڈر جیک کیلس کی بطورِ بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی ہیں۔

ای سی بی کے مطابق دورہ سری لنکا کے دوران انگلش ٹیم کے ساتھ سات کوچز ہوں گے، اس دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے یہ ٹیسٹ میچز 14 سے 18 جنوری اور 22 سے 26 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ جبکہ جیک کیلس انگلینڈ سیٹ اپ کو پہلی بار جوائن کریں گے۔

میڈیا کے مطابق 45 سال سابق پروٹیز آل راؤنڈر جیک کیل اس سے قبل ساؤتھ افریقی ٹیم کے لیے بھی خدمات چکے ہیں، گزشتہ سال انہوں نے انگلینڈ کیخلاف ہونے والی سیریز میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

یاد رہے کہ جیک کیلس دنیائے کرکٹ میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں، عظیم آل راؤنڈر نے 166 ٹیسٹ میچز 55.37 کی ایوریج سے 13298 رنز بنائے ہیں جبکہ باؤلنگ میں انہوں نے 292 شکار کیے ہوئے ہیں۔