زیادتی کے الزامات، بھارتی کرکٹر یش دیال پر پابندی عائد

Published On 11 August,2025 11:11 am

دہلی: (ویب ڈیسک) خاتون سے زیادتی کے الزامات کے معاملے پر بھارتی کرکٹر یش دیال پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کے لیگ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، وہ یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے، یش دیال کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ تھا، لیگ 17 اگست سے شیڈولڈ ہے۔

یش دیال رواں برس آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے، ان کے خلاف خاتون کے الزامات کے بعد کیس درج ہے، یش دیال کے خلاف جے پور میں بھی ایک کیس درج ہے۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹر پر لیگ کھیلنے کے لیے پابندی لگائی ہے۔