کراچی: مشتبہ سفری دستاویزات پر دبئی سے کراچی پہنچنے والا مسافر گرفتار

Published On 22 July,2023 11:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ سفری دستاویزات پر مسافر کو گرفتار کر لیا۔

امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ مسافر کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے، ملزم فلائٹ نمبر FZ335 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر متعدد جعلی صفحات بائنڈ کیے ہوئے تھے، ملزم کے پاسپورٹ پرملاوی کی جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔

ملزم کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات پر ٹیمپرنگ بھی کی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ پر موزامبیک کی جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹیمپ لگی ہوئی تھی، پاسپورٹ بائنڈنگ کیلئے استعمال ہونے والا دھاگا بھی جعلی نکلا، گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔