ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

Published On 22 July,2023 09:44 am

کراچی: ( دنیا نیوز ) ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر کے امن و امان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز شہباز خان نے بتایا کہ اجلاس میں کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس اورجلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام امن وامان قائم کرنے میں اداروں سے تعاون کریں۔