ہالی وڈ: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکار بروس ولس نے عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائی ہارڈ کے اداکار بروس ولس کی فیملی نے انسٹا گرام پوسٹ پر اعلان کیا ہے کہ بروس ولس ناسازی طبع کے سبب اداکاری کو خیرباد کہہ رہے ہیں، بروس عجیب و غریب افیسیا نامی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں جو انسان سے لوگوں سے بات چیت کی صلاحیت چھین لیتی ہے۔
یہ بیماری عام طور پر فالج یا سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوتی ہے جو کسی بھی شخص کی نہ صرف زبانی بات چیت کرنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے پڑھنے لکھنے پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔