لاس ویگاس: (دنیا نیوز) امریکی شہر لاس ویگاس میں گریمی ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سامعین پر سحر طاری کر دیا۔
تقریب میں بی ٹی ایس، لیڈی گاگا اور بلی ایلش سمیت دیگر فاتحین نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ جون بیٹیسٹی نے البم آف دی ائیر جبکہ آر اینڈ بی ڈو سلک سونک نےسانگ اورر یکارڈآف دی ائیر سمیت دو سرفہرست اعزاز اپنے نام کیے۔
انیس سالہ گلوکار اولیویا روڈریگو نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا سہرا اپنے سر سجایا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے جنوری میں ایونٹ کو لاس اینجلس سے لاس ویگاس منتقل کرنا پڑا۔