کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صوبے بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
جلسہ، جلوس، ریلیوں، گاڑیوں کے فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں کے استعمال سمیت اسلحہ لے کر چلنے پر بھی 10 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی عائد کرنے کا مقصد صوبے بھر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔