کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث بازوؤں سے محروم بچے کو مصنوعی بازو مل گئے جس پر حارث کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔
کراچی کا رہائشی حارث کے-الیکٹرک کی غفلت کے باعث بجلی کے شدید جھٹکے کے باعث اپنے بازووں سے محروم ہو گیا تھا۔ ایک ماہ قبل میڈیا پر حارث کی خبر نشر ہوئی تھی جس کا سندھ حکومت نے نوٹس لیا تھا اور حارث کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے مصنوعی بازو لگانے کی منظوری دی۔
ڈاکٹر مرزا محمد اکرم نے حارث کو مصنوعی بازو لگائے، اپنے لخت جگر کی معذوری دور ہونے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔