تحریک انصاف سندھ میں لسانی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، مولا بخش چانڈیو

Last Updated On 04 November,2018 06:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں لسانی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، ان کا حال بھی وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی لسانی جماعت کا ہوا۔

ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، سندھ حکومت کو ہٹانے کی کوشش ہوئی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے اٹھارویں ترمیم کے درپے ہے، ہم اٹھارویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں پر پہرہ دیں گے۔