لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میاں شہباز شریف کی وساطت سے ان کے بڑے بھائی نواز شریف سے رابطہ کیا۔ جمیعت علمائے اسلام کے امیر نے میاں نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان صحت کاملہ کیلئے دعا کی۔
مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر میاں نواز شریف کا بھرپور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تشویشناک حالت میں بھی ان سے بات کرتے ہوئے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا۔