کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، تمام ٹاؤنز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں عیدالاضحیٰ آپریشن پر بھرپور توجہ دینی ہے، کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے۔
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 27, 2023
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کےانتظامات کے سلسلہ میں آلائشوں کو دفن کرنے کیلئے کھدائی کا کام مکمل ہو گیا ہے، آلائشیں دفن کرنے کیلئے ٹوٹل 18 ٹرینچز بنائی گئی ہیں۔