بھارتی قید سے رہا ہونیوالے 48 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

Published On 13 October,2025 11:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بھارتی قید سے رہا ہونے والے 48 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی کے مطابق 13 اکتوبر کو بھارتی قید سے رہا ہونے والے 48 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ہیں، ماہی گیر رہا ہوکر کراچی میں ایدھی سینٹر پہنچے۔

ترجمان نے بتایا کہ رہا ہونے والے ماہی گیروں کو 2017 سے 2021 کے دروان سرکریک کے مقام سے گرفتارکیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ان ماہی گیروں کی رہائی کے سلسلے میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کی تصدیقی عمل میں پاکستانی ہائی کمیشن انڈیا،وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے اپنا کردار ادا کیا ۔

چیئرپرسن ایف سی ایس فاطمہ مجید نے رہا ہونےوالے ماہی گیروں کا اپنی ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا۔