کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن متاثرین کے لیے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے نے آج سری لنکن ایئر لائن کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کیا، امدادی سامان میں ترپالیں اور خشک دودھ شامل ہے۔
.jpg)
پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔
پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ47 رکنی امدادی ٹیم بشمول 6.5 ٹن ضروری آلات لیکر بھی سری لنکا پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کمرشل پروازوں کے ذریعے سری لنکا کو مزید امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا، پاکستان نیوی کے بحری جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
.jpg)
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی کوشش جاری رہے گی، مشکل وقت میں پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ گہری دوستی اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر ہیں۔



