تائیوان کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان فنگ وانگ کی تباہی،27 افراد ہلاک

Published On 12 November,2025 08:21 pm

تائی پے: (دنیا نیوز) تائیوان کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان فنگ وانگ نے تباہی مچادی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 551 افراد زخمی، درجنوں لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، ریکارڈ بارشوں سے مشرقی پہاڑی علاقے بری طرح متاثر ہوئے، 8 ہزار افراد کا انخلا ہوا۔

سُواؤ میں ریکارڈ 648 ملی میٹر بارش ہوئی، ہزاروں گھر متاثر ہوئے، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، سیکڑوں سکول اور دفاتر بند ہو گئے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کے باعث 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، گھروں اور کاروباری مراکز میں 4 فٹ تک پانی داخل ہو گیا، رہائشی سیلاب کے بعد صفائی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔