جنوبی کوریا میں موٹر سائیکل شو کا انعقاد

Last Updated On 04 June,2018 11:12 am

لاہور (نیٹ نیوز ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سالانہ موٹر سائیکل شو منعقد ہوا جس میں سینکڑوں جدید بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سنٹر میں منعقد ہونیوالے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت سکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں ان کے علاوہ سمارٹ بائیک سمیت موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

شو میں درجنوں کمپنیوں اور موٹر سائیکل مالکان نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کیساتھ متعارف کروایا گیا۔