ایلون مسک کا ٹوئٹر ایوری تھنگ ایپ کے نام سے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان

Published On 10 May,2023 03:30 pm

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایوری تھنگ ایپ ٹوئٹر کے نام سے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، نئے فیچرز سے ٹوئٹر ایپ سے دنیا بھر میں آڈیو اور ویڈیو کالز کے ساتھ انکرپٹڈ میسج کیے جا سکیں گے۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر ٹو پوائنٹ او، ایوری تھنگ ایپ میں مزید ترامیم سے صارفین دنیا بھر میں بغیر ٹیلی فون نمبر کے مفت کال کر سکیں گے جبکہ پیغام رسانی کو خفیہ رکھنے کا عمل بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالز جلد آنا شروع ہوں گی جس میں ہونے والے انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز کا ایک ورژن ٹوئٹر پر دستیاب ہوگا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کالز کو انکرپٹ کیا جائے گا یا نہیں۔