صیہونی فورسز کی فلسطین میں ظلم و بربریت جاری، 34 سالہ نوجوان شہید

Published On 13 April,2022 03:06 pm

نابلس: (دنیا نیوز) صیہونی فورسزکی جانب سے فلسطین میں ظلم و بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، 34 سالہ فلسطینی نوجوان کو سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

ظالم صیہونی فوج نے نابلس شہر میں آج ایک اور فلسطینی شہری کی جان لے لی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 34 سالہ جوان کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جسے سینے پر گولی مارکر شہید کیا گیا۔

صیہونی فورسز کی جانب سے نام نہاد آپریشن کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے۔