ڈربن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی۔
جنوبی افریقہ کے صوبے" کازولوناٹال"میں بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر کئی گھر اورپل تباہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔