اسرائیل کی شام میں بمباری، ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی

Published On 02 May,2023 09:14 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے شہر حلب میں اسرائیلی بمباری سے ایک فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا نے کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے ارد گرد کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا اور میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے، شام کے فضائی دفاع نے ملک کے شمال میں حلب کے نواح میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا اور متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

ذریعہ کے مطابق اسرائیل کی اس جارحیت کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو شہریوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، مادی نقصان بھی ہوا اور حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی شام میں کارروائی، داعش کا سربراہ ہلاک

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مقامات، ہتھیاروں کی دکانوں اور حلب ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے مارچ 2011 کے وسط سے اسرائیل نے شام پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے، ان حملوں کا مقصد ایران کو شام میں فوجی موجودگی سے باز رکھنا ہے۔