واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے کہا کہ سینیٹ سے عہدے کی توثیق ہوئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔
ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔
پال کپور کا مزید کہنا تھا کہ عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا، سینیٹ کی توثیق کے بعد پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔