ایران کے ایٹمی پروگرام کو ایک سے دو سال پیچھے دھکیل دیا: پینٹاگون کا دعویٰ

Published On 03 July,2025 04:35 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ایک سے دو سال پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان پینٹاگون نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں، امریکا کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان پینٹاگون کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا کی ایران کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی برقرار ہے۔