واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس مخصوص موضوع پر کہنے کیلئے کچھ نہیں، اس سوال پر آپ کو تفصیلی جواب دیں گے، اسرائیل اور شام کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ غزہ کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں، جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے، غزہ میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ روس کے رویے سے خوش نہیں، ٹرمپ روس یوکرین کا معاملہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں۔