بلغراد: (دنیا نیوز) سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔
چھ ماہ سے جاری عوامی تحریک عروج پر پہنچ گئی، وزیراعظم کا استعفیٰ بھی مظاہرین کو مطمئن نہ کر سکا، دارالحکومت بلغراد سمیت متعدد شہروں میں دھرنے اور سڑکیں بند رہیں، پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، متعدد مظاہرین گرفتارکر لئے گئے، واضح رہے کہ ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک ہونے پر عوامی غم و غصے کا آغاز ہوا تھا، طلبہ، لیبر تنظیمیں اور سول سوسائٹی مظاہروں میں پیش پیش ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے، ذمے داروں کو سزا، فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔