مہاشٹرا: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشیں ہوئیں، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ممبئی ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہوگئیں، 300 سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔
سکول، کالج، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے، ممبئی ایئرپورٹ پر 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، متعدد منسوخ کر دی گئی، ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی۔