سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، امریکی ڈالر مزید 23 پیسے مہنگا

Published On 10 June,2021 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی مزید 23 پیسے مہنگی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 23 یسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں معاشی حوالوں سے اچھی خبروں کے اثرات سامنے آنے لگے، چوتھے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 473.87 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث ایک دوبارہ 48 ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 48251.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.99 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 29 کروڑ 65 لاکھ 71 ہزار 812 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
 

Advertisement