ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی سفر، پاکستان کی متعدد شعبوں میں ترقی

Published On 22 June,2025 01:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کیلئے ایک انقلابی قدم اٹھایا اور یہ قدم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کا قیام تھا۔

ایس آئی ایف سی ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جو تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ایک مقصد کے تحت اکٹھا کرتا ہے، اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، شفاف فیصلے لینا اور ایک مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے تحت انفراسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کیا گیا تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

اسی طرح زراعت کے شعبے میں اصلاحات، جدید طریقہ کار اور کارپوریٹ فارمنگ سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسرز کی سہولت کیلئے پالیسی اقدامات کئے گئے جبکہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

ایس آئی ایف سی نے صرف غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دیا بلکہ ملکی معیشت میں اعتماد، سکیورٹی اور شفافیت کو بھی یقینی بنایا، یہ تمام کامیابیاں ایک قومی ویژن، ایک مضبوط پلیٹ فارم اور ایک اجتماعی عزم کا نتیجہ ہیں۔

ایس آئی ایف سی آج سرمایہ کاری، ترقی اور ایک خوشحال پاکستان کی پائیدار ضمانت بن چکا ہے۔