کابینہ کمیٹی: صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کی ترمیم منظور

Published On 03 May,2023 11:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کمیٹی نے صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کر لی۔

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم کی منظوری دے دی، نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ترمیم سے قبل سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر مملکت سے مشاورت کا پابند تھا۔